ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چارمڈی گھاٹ پر لاری الٹ گئی۔ سیکڑوں موٹر گاڑیوں سڑک پر پھنس گئیں

چارمڈی گھاٹ پر لاری الٹ گئی۔ سیکڑوں موٹر گاڑیوں سڑک پر پھنس گئیں

Sat, 18 Aug 2018 21:28:58    S.O. News Service

بیلتھنگڈی 18؍اگست (ایس او نیوز) چار مڈی گھاٹ کے دسویں گھماؤ پر ایک لاری بیچ سڑک پر الٹ جانے کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوگئی اور سیکڑوں موٹر گاڑیاں سڑک پر5کیلو میٹر تک کے فاصلے میں پھنس کر رہ گئیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کچھ گاڑیاں کوٹی گھارا کی طرف موڑ لے کر آگے بڑھ رہی ہیں، لیکن منگلورو اور دھرمستھلا کی طرف چلنے والی موٹر گاڑیاں سڑک پر پھنسی ہوئی ہیں اور وہ کسی بھی حرکت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔چونکہ شیراڈی گھاٹ اور سمپاجے گھاٹ چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بند رکھے گئے ہیں اس لئے تمام ٹریفک چارمڈی گھاٹ کی طرف موڑ دی گئی ہے ۔ ایسے میں لاری الٹنے کے اس حادثے نے مسافروں کو مزید پریشانی میں مبتلاکردیا ہے۔


Share: